الحمداللہ!آج کورونا سے گزشتہ 3 ماہ کے دوران کم ترین اموات ہوئیں , ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ الحمداللہ!آج کورونا سے گزشتہ 3 ماہ کے دوران کم ترین اموات ہوئیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صرف20 اموات ہوئیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ الحمداللہ!آج کورونا سے گزشتہ 3 ماہ کے دوران کم ترین اموات ہوئیں،20 جون کو ایک دن کے دوران ریکارڈ153 اموات رپورٹ ہوئیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے صرف20 اموات ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں