کورونا نے مزید 26 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 1645 نئے مریض

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار 796، سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار 249، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 214 بلوچستان میں 18 ہزار 823، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 41 ہزار 418 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں