پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس میں تمام تفصیلات جمع کرائیں: شہباز گل

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس میں تمام تفصیلات جمع کرائیں، اپوزیشن کے پاس جواب نہیں اس لئے جھوٹا پراپیگنڈا کررہی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے انہیں استعفے کی پیش کش بھی کی، قوم کی لوٹی دولت واپس کریں اور استعفیٰ لے لیں، عمران خان کو عوام نے منتخب کیا اور وہ عوام کو ہی جوابدہ ہیں،عوام کا حق ہے کہ اپنے منتخب کردہ وزیراعظم سے سوال کریں، ارسطو کے نزدیک وزیراعظم کا عوام سے بات کرنا ٹائم ضائع کرنا ہے جبکہ لوٹی دولت بچاؤ مہم عین عبادت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں