کسی نے براہ راست شادی کی پیشکش نہیں کی: نیلم منیر

اسلام آباد: اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ انہیں ابھی تک کسی نے براہ راست شادی کی پیش کش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کے نہ کسی کے ذریعے شادی کی پیش کش کے پیغامات انہیں موصول ہوتے رہتے ہیں لیکن آج تک انہیں کسی نے ان کے سامنے آکر محبت اور شادی کا اظہار نہیں کیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر انسان محبت کے بغیر ادھورا ہے اور جس دن انہیں کسی سے محبت ہو ئی تووہ اس کا اظہار برملا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بطور شوبز شخصیت ہونے پر ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ لوگوں کیلئے کچھ کریں، ان کی مدد کریں اور اچھے کام کریں۔ خود کو فٹ رکھنے بارے انہوں نے کہا کہ وہ متوازن غذا کی قائل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں