پاک فوج کا چین سے ملنے والی انسداد کورونا ویکسین قومی مہم کیلئے دینے کا فیصلہ

راولپنڈی:پاک فوج کی جانب سے قوم کیلئے جذبہ ایثار، افواج پاکستنان نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے ملنے والی انسداد کورونا ویکسین قومی مہم کے لئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے پاکستانی مسلح افواج کیلئے انسداد کورونا ویکیسین کا عطیہ دیا گیا، پاک فوج پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے فراہم کردہ ویکسین لینے والی پہلی فوج ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی قوم کی خدمت کے روایتی جذبے کا مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں