پی ڈی ایم والے خسارے میں رہیں گے، آئیں لانگ مارچ کریں، تیار بیٹھے ہیں: شیخ رشید

لاہور: شیخ رشید نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے خسارے میں رہیں گے، آئیں لانگ مارچ کریں، وہ تیار بیٹھے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز، فضل الرحمان کی ایک لائن، بلاول دوسری لائن پر ہیں، یہ سینیٹ الیکشن بھی ایک ساتھ نہیں لڑ سکتے، ان کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے دو تین رہنماؤں نے تماشا لگا رکھا ہے، ہر وقت ایک ادارے کو ٹارگٹ کریں گے تو ردعمل تو ہوگا، امید ہے مریم، فضل الرحمان ترجمان افواج پاکستان کی بات کو سمجھیں گے، فوج پر دباؤ کا مقصد جمہوری حکومت کو گرانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں