جنوبی افریقہ اور قومی اسکواڈ ٹی 20 میچز کے لیے لاہور پہنچ گئے

لاہور: جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد دونوں اسکواڈ ٹی 20 میچز کے لیے لاہور پہنچ گئے، گیارہ فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہوں گے، ہیڈ کوچ مصباح الحق آج میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

طویل دورانیے کی کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کے بعد اب چھکے چوکوں کی بہار لگنے کو ہے، پاکستان اور جنوبی افریقی اسکواڈ نے 3 میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے لاہور میں ڈیرے جما لیے، ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی شارٹ فارمیٹ کیمپ میں آج سے پریکٹس شروع کریں گے۔

آج ہی قذافی اسٹیڈیم میں کامیاب ہیڈ کوچ مصباح الحق میڈیا سے گفتگو کریں گے، پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیمیں زندہ دلان کے شہر لاہور میں گیارہ فروری سےمدمقابل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں