مریم انصاری کرکٹر معین خان کے بیٹے سے رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی: اداکارہ مریم انصاری قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ،تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم انصاری کی شادی میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ مریم کے دلہا اویس خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔مریم نے ٹی پنک رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ اویس خان کریم کلر کی شیروانی میں خوب سج رہے ہیں۔
شادی کی تقریب میں اداکار فیصل قریشی سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔مریم نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں