کوئٹہ میں 6 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان کراچی سے گرفتار

کراچی: کراچی میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کوئٹہ میں 6 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اعوان بم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے کوئٹہ میں ڈکیتی کرنے والے دوڈکیتوں کراچی سے گرفتار کرلیا۔ڈکیتوں کوخفیہ اطلاع پرمواچھ گوٹھ حب ریور روڈ سے گرفتار کیاگیا۔ ملزمان تاجرکے گھر سے6کروڑ روپے اور سونالوٹ کرفرارہوئے تھے۔ ڈکیتوں کانام صابرعلی اور سیف الرحمان ہے۔

ملزم صابر علی کے پاس سے ایک بم اورملزم سیف الرحمن کے پاس سے ایک غیرلائسنس شدہ پستول برآمدہوا تھا۔ ایس آئی یو حکام کے مطابق دونوں ڈکیتوں کیخلاف غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد رکھنے کامقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں