ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

لاہور: نئی تاریخ رقم، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 95 رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کرلیا۔ پاکستان کے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 274 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز مہمان جنوبی افریقہ نے 127 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری ادھوری اننگز کا آغاز کیا۔ 370 کے پاکستانی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پروٹیز کو آتے ہی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، 48 رنز پر کھیلتے وین ڈر ڈسن کو حسن علی نے چلتا کیا، جن کے بعد سابق کپتان فف ڈوپلیسز میدان میں آئے لیکن 5 رنز سے آگے نہ بڑھ پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں