گوجرانوالہ: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواجہ سرا قتل

گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا۔افسوسناک واقعہ مدوخلیل کے محلہ صادق آباد میں پیش آیا، جہاں خواجہ سرا شہزاد عرف شہزادی اور زین عرف زینی کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا۔ گولیاں لگنے سے ایک خواجہ سرا زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ قتل کی خبر سن کر ساتھی خواجہ سرا جمع ہوگئے اور اعلیٰ حکام سے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں