کرینہ کو فلم انڈسٹری میں کس قسم کے مردوں کا سامنا کرنا پڑا؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میری بہت سی دوستوں کو صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا لیکن مجھے کبھی ایسا تجربہ نہیں رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں انھیں کبھی صنفی امتیاز کا سامنا نہیں رہا کیونکہ وہ ہمیسہ سے ایسے مردوں کے درمیان رہی جو کہ عورت کے یکساں حقوق کے حامی رہے ہیں۔

تاہم کرینہ کپور نے بتایا کہ کہ میری بہت سی دوستوں کو بدقسمتی سے صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے گھر کا ماحول ایسا ہے جہاں مردوں کو خواتین پر سبقت حاصل ہے۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آج کافی حد تک خود کو ایک مضبوط خاتون سمجھتی ہوں۔ میں نے ہمیشہ صرف وہی کیا جو میرے دل نے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں