اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی شرح میں چھ ماہ کے دوران 47 فیصد اضافہ

اسلام آباد: اٹلی میں مقیم پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات زر کی شرح میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر 2020ء تک کی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانی ورکروں نے 286.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانی ورکروں نے 194.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2020ء میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 56 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

دسمبر 2019ء میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانی ورکروں نے 32.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اور ترغیبات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں پہلی ششماہی کے دوران 24.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں