کراچی: اسلحے کی دکان بھی غیرمحفوظ، ملزمان 9 ایم ایم پستول چوری کر کے فرار

کراچی: کراچی میں اسلحے کی دکان بھی غیرمحفوظ ہو گئی۔ کلفٹن میں نامعلوم ملزمان تالے توڑکر 9 ایم ایم پستول چوری کرکے فرارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں ملزمان کی اسلحہ کی دکان پر لوٹ مار۔۔ ملزمان دکان کے تالے توڑکر 9 ایم ایم پستول اور دکان میں موجود 4 لاکھ روپے نقدی بھی ساتھ لئے گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کلفٹن میں ورادت کے دوران 9 جدید پستول چوری ہوئے۔ ملزمان دکان سے دیگر سامان بھی لے گئے۔ کرائم سین یونٹ شواہد جمع کررہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں