ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

وزیرآباد:پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وزیرآباد کے تھانہ احمد نگر میں پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی کی، اس کارروائی کے دوران ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم زیب علی نے فائرنگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ کی نمائش کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلاتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں