کراچی:محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار ، 15 کلو چرس برآمد

کراچی: کراچی میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ منشیات نے بڑی کارروائی کے دوران چھاپے مار کر منشیات فروش کو گرفتار کر کے 15 کلو چرس برآمد کر لی۔

تفصیلا تکے مطابق کراچی میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیکشن اینڈ منشیات نے بڑی کارروائ یکی، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اے ای ٹی اور احمد یار کھوسہ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش منظور خان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کے گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 کلو چرس برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ملزم کی نشاندہی پر مواچھ گوٹھ میں مزید کارروائی کی جائے گی
۔

اپنا تبصرہ بھیجیں