‘زرمبالہ کے ذخائر میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جنوری میں 19 فیصد اضافہ’

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ زرمبالہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جنوری میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سمند پار پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں، انہوں نے 2 ارب 27 کروڑ ڈالر بھجوائے، ترسیلات زر 2020 کے مقابلے 19 فیصد زیادہ ہیں، ترسیلات زر 8 ماہ سے مسلسل 2 بلین سے زیادہ ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال ترسیلات زر کی شرح 24 فیصد ہے، یہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہے، اچھی خبر ہے کہ صنعتی شعبہ مسعمران خان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2020 میں بڑے پیمانے پر پیداواری شعبے میں دگنا اضافہ ہوا، دسمبر 2019 میں شرح نمو 11.4 فیصد تھی، جولائی سے دسمبر 2020 تک مجموعی شرح نمو 8 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں