پلوامہ حملہ بھارت کی اپنی سازش ثابت، مودی سرکار اور میڈیا کا گٹھ جوڑ بھی بےنقاب

لاہور:پلوامہ حملے کے بھارتی ڈرامے کو 2 سال مکمل، وقت نے ثابت کیا کہ پلوامہ حملہ بھارت کی اپنی سازش تھی۔ بھارتی صحافی ارنب سوامی کی واٹس ایپ لیک سے پلوامہ حملہ سیاسی چال ثابت ہوا۔

پلوامہ حملے سے متعلق مودی سرکار اور گودی بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہو گیا، کئی بھارتی اہم شخصیات نے پلوامہ حملے کی ممکنات سے متعلق ٹویٹس کئے۔ مودی سرکار نے سیاسی فائدے کیلئے اپنے ہی عوام حتیٰ کہ فوجیوں کو مروایا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راوت کو سی ڈی ایس کا نیا عہدہ بطور سیاسی رشوت دیا گیا۔ بھارتی فضائیہ بھی مودی کے سیاسی فائدے کے لئے ڈھنڈورا پیٹتی رہی۔

بھارتی میڈیا کو مودی نے جھوٹ بولنے کیلئے ریٹنگ کی رشوت دے کر خریدا۔ ارنب گوسوامی جیسے لوگ میڈیا میں مودی کے اشاروں پر ناچتے رہے۔ ڈس انفو مہم سے بھی مودی کا بھارت بے نقاب ہوا۔ تمام تر پروپیگنڈا کے باوجود ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں