پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا دوہرا معیار پوری قوم نے دیکھ لیا ہے، وفاقی وزیر اعجاز شاہ

ننکانہ صاحب: وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا دوہرا معیار پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں پیسے کا کردار ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ کی اسلام آباد کی نشستوں کے لئے جن امیدواروں کو نامزد کیا ہے ان کے بارے میں ہر پاکستانی جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن میں اب کوئی دم خم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تین مارچ کو سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات اور اصل حقائق کو سامنے لانے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں