نصیبو لال نے نئی پنجابی فلم گوگا لاہوریا کے گانے ریکارڈ کرا دئیے

لاہور:گلوکارہ نصیبو لال نے ہدایتکار مسعود بٹ کی نئی پنجابی فلم گوگا لاہوریا کے تین گانے ریکارڈ کرا دئیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے پروڈیوسر محمد الیاس پپو گجر اور غلام محی الدین ہیں،نغمات کی ریکارڈنگ بھٹی سٹوڈیو میں ہوئی، موسیقی طافو نے ترتیب دی ہے اور نغمہ نگار الطاف باجوہ ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں معمر رانا، حیدر سلطان،مہروخان، دیا جٹ، ساجد اور شفقت چیمہ کے علاوہ دیگر فنکار شامل ہیں۔

مسعود بٹ نے بتایا کہ فلم کے میوزک کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کہانی ناصر ادیب نے لکھی ہے ۔میوزک مکمل کرنے کے بعد 21 فروری کو شوٹنگ شروع ہو گی اور 31 مارچ تک اس کا کیمرہ کلوز ہو جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پنجابی کلچرل پر مبنی فلم بنائی جا رہی ہے ، کوشش ہوگی کہ میں شائقین کو ایک اچھی تفریح مہیا ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں