پی ایس ایل 6: انفرادی کارکردگی سے کوئٹہ کو میچز جتواؤں گا: سرفراز

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایونٹ کا گزشتہ سیزن ہمارا اچھا نہیں گیا اس کو یاد رکھنا نہیں چاہتے اور نہ وہ باتیں دہرائیں گے۔ انفرادی کارکردگی سے کوئٹہ کو میچز میں فتح یاب کراؤں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد کپتان سرفراز احمد کا ویڈیو بیان میں کہا کہ نیا سیزن ہے اور ہماری کوشش ہے کہ بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اُتریں۔ پہلے میچ سے ہی کمبی نیشن بنا کر جیتنے کی کوشش کریں گے، شین واٹسن بہت اہم کھلاڑی تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرس گیل، قیس احمد اور فاف ڈوپلیسی کی صورت میں ہمیں اچھے غیر ملکی کھلاڑی ملے، کرس گیل نے اب تک پی ایس ایل میں اپنا منفرد سٹائل نہیں دکھایا، اس بار وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ مل کر اپنا اصل رنگ دکھائیں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا میں نے اپنا بیٹنگ آرڈر سوچا ہوا ہے، کہاں بیٹنگ کرنی ہے جیسا کمبی نیشن بنا اس کے مطابق اپنا بیٹنگ آڈر بناؤں گا،کوشش ہوگی کہ انفرادی کارکردگی سے کوئٹہ کو میچز میں فتح یاب کراؤں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں