مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری، شوپیاں میں 3 کشمیری نوجوان شہید

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے باڈی گام میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔ غاصب فوج نے ضلع بڈگام اور پلواما میں بھی گھر گھر تلاشی لی۔
علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں