کراچی: حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

کراچی: کراچی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 25 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما خریم شیر زمان نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مرادعلی شاہ سے ہمیں جان کا خطرہ ہے، ناشتے میں مراد علی شاہ نے کالا ناگ حلیم عادل شیخ کیلئے بھیجا تھا، حلیم عادل شیخ نے کالا ناگ مار دیا اور پولیس حکام کو بلا کر دکھایا، پہلے بھی مرتضیٰ بھٹو کو انہوں نے ایسے ہی قتل کیا تھا، حلیم عادل شیخ سے کچھ روز قبل منصوبہ بندی سے سیکیورٹی واپس لے گی گئی تھی۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کی کرپشن سامنے آئی ہے، جعلی پنشنرز کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے ڈالے گئے، پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ ذاتیات پر اتر آئی ہے، مراد علی شاہ اور زرداری لیگ چاہے کچھ بھی کرلے ہم ان کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، کیوں تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، کیوں لاڑکانہ میں بچے کتے کے کاٹنے مر رہے ہیں، ہم آواز اٹھاتے رہیں گے تم سانپ بھیجو، مگر مچھ بھیجو یا شیر بھیجو ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں