یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا نیا سیلاب آگیا، خوردنی تیل اور گھی دو ماہ میں تیسری بار مہنگا

اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا نیا سیلاب آگیا۔۔ خوردنی تیل 73 روپے لٹر اور گھی 48 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اورگھی 27 روپے تک مہنگا کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق تیل دیکھو ،تیل کی دھار دیکھو۔۔مہنگا کا نیا طوفان آ گیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر خوردنی تیل اور گھی دو ماہ میں تیسری بار مہنگا کر دیاگیا جس کا وٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 73 روپے لٹر جبکہ گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیاہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ وزیر اعظم جو کہتے ہیں عمل اس کے برعکس ہے، ہر روز عوام کو ریلیف دینے کے دعوے اورپھر ہر روز مہنگائی سامنے آنے لگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل اورگھی 27 روپے تک مہنگا کیا گیا تھاجبکہ دو ماہ قبل بھی قیمتوں میں 43 روپے فی لٹراضافہ کیاگیاتھا۔یوں دو ماہ میں یوٹیلٹی اسٹورز پر خوردنی تیل اور گھی کی کی قیمت میں مجموعی طور پر 143 روپے لٹر تک اضافہ ہو چکاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں