سن رکھا تھا کہ ہمایوں سعید عاشق مزاج ہیں:ماہرہ خان

لاہور:اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ایک دہائی قبل ہمایوں سعید کے ساتھ پہلے ڈرامے ‘نیت’ کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو انہوں نے پہلے ہی اداکار پر واضح کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ ایسا کچھ نہیں کریں گے ، جیسا وہ دوسروں کے ساتھ کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واسع کے شو میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک ساتھ شریک ہوئے ۔ماہرہ نے میزبان کے سوال پر بتایا کہ جب وہ 2011 میں ہمایوں سعید کے ساتھ پہلی رومانوی سیریل ‘نیت’ کی شوٹنگ کیلئے امریکا میں موجود تھیں تو انہوں نے ہمایوں پر واضح کیا کہ وہ ان کے ساتھ کچھ نہیں کریں گے ۔

ماہرہ خان نے وضاحت کی کہ ‘نیت’ ہمایوں سعید کے ساتھ پہلا ڈرامہ تھا اور انہوں نے اداکار سے متعلق سن رکھا تھا کہ وہ بہت ‘عاشق مزاج’ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں