پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

لاہور:الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی ریٹرنگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی اور پنجاب ہاؤس کے ذمہ دار افسر کو کل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا۔
الیکشن ٹربیونل میں پرویز رشید کی ریٹرنگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ وکیل پرویز رشید نے موقف اپنایا کہ ریٹرنگ آفیسر نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، پرویز رشید کو پنجاب ہاؤس کی جانب سے واجبات ادا کرنے کیلئے فوٹو کاپی نوٹسز جاری کیے گئے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز رشید نے واجبات ادا کرنے کی کوشش کی لیکن واجبات وصول نہیں کیے گئے۔ جس پر جسٹس شاہد وحید نے کہا پرویز رشید نے مقررہ وقت پر رقم جمع کیوں نہیں کرائی۔ وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تحت یہ رقم کسی بھی وقت جمع کرائی جا سکتی ہے، 28 گھنٹے پیسے لے کر پھرتے رہے کسی نے رقم وصول نہیں کی۔ جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ پرویز رشید نے جب پنجاب ہاؤس سے چیک آؤٹ کیا تب ہی یہ رقم جمع کرانی چاہیے تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں