فواد چودھری نے حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: فواد چودھری نے حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمے اور غنڈوں سے تشدد قابل مذمت ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پیپلز پارٹی کا جمہوریت کا بھاشن حلیم عادل کی باری تیل لینے چلا گیا، سیاسی مخالفوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل ڈلوا کے اپنے غنڈوں سے تشدد کروانا انتہائی قابل مذمت ہے، حلیم عادل کو فی الفور رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں