کورونا سے مزید 41 افراد کی زندگی کے چراغ گل، 1050 نئے مریض

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 658 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 348، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 445، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 146، بلوچستان میں 18 ہزار 993، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 623 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 878 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں