روزانہ ورزش کرنے والا جلد بوڑھا نہیں ہوتا: ثنا

لاہور: اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ روزانہ ورزش کی جائے توانسان بڑھاپے کا جلد شکار نہیں ہوتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف پروگراموں کے ساتھ ایکسر سائز کا پروگرام بھی شروع کر دیا جس میں وہ خود ٹریننگ دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ثنا نے ایک ویڈیوپیغام میں کہا کہ ایکسر سائز انسان کے لئے بہت ضروری ہے ، یہ انسان کو چاق وچوبند رکھتی ہے اوراس سے انسان جلد بوڑھا بھی نہیں ہوتا ۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ ایکسرسائز کرنیوالے دوسروں سے زیادہ ہشاش بشاش اور خوبصورت نظر آتے ہیں۔ ثناکاکہناتھاکہ ورزش کو اپنی عادت بنائیں ،اس سے آپ کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں