دبئی: موٹر ریلی جیپ ڈرائیونگ میں سعودی عرب کے الراجی نے میدان مار لیا

دبئی: دبئی کے صحرائی ٹریک پر موٹر ریلی جیپ ڈرائیونگ میں سعودی عرب کے الراجی نے میدان مار لیا، انگلش رائیڈر سیم اسمتھ نے بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دھول اڑاتی گاڑیوں، ریت میں دھنستی، فراٹے بھرتی، راستہ بناتی بائیکس کی شاندار پرفارمنس دیکھ کر سب پرجوش ہو گئے۔
متحدہ عرب امارات کے ریتلے ٹریک پر موٹر ریلی، کچے ٹریک پر پکی ڈرائیونگ اوربائیک رائیڈنگ کی گئی۔ صحرا پر بائیکرز نے خوب ایکشن دکھائے۔ دھول اڑاتی، مشکل ٹریک پر راستے بناتی بائیک توجہ کا مرکز بن گئیں۔

شدید گرمی کے باوجود برطانیہ کے سیم اسمتھ سب سے آگے رہے، مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے پچاس منٹ اور تین سیکنڈ میں طے کیا، ٹائٹل اپنے نام کیا۔

جیپ ریس میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا، ریت میں دھنستی، دھول اڑاتی گاڑیوں نے دیکھنے والوں کو بھی جوشیلا کر دیا۔ سعودی ڈرائیور الراجی نے کامیابی سمیٹی، انہوں نے پانچ گھنٹے، بائیس منٹ اور تیرہ سیکنڈ میں فنشنگ لائن عبور کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں