بلائنڈ کرکٹر محمد عثمان میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

جھنگ: دوسرے آل پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران جھنگ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد عثمان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 36سالہ محمد عثمان کو جھنگ میں گوجرانوالہ کیخلاف فائنل میچ کے تیسرے اوورکی دوسری گیند سے قبل دل کا دورہ پڑا اور انہوں نے موقع پر دم توڑ دیا،ان کی وفات پر میچ ملتوی کردیاگیا۔

محمد عثمان انجمن نابینا جھنگ کے جنرل سیکرٹری تھے اور گزشتہ چار سال سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس جھنگ میں بطور سوشل آفیسر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ان کی نماز جنازہ لولہے شاہ قبرستان میں ادا کر دی گئی اورانہیں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں