سینیٹ انتخابات: شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد

لاہور:الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی، شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہے۔ شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں