نیب لاہور کاکیپٹن (ر)صفدر کیخلاف اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب لاہور نے کیپٹن(ر)صفدرکیخلاف اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب ذرائع کاکہناہے کہ مریم نواز کے کیپٹن (ر) صفدر کے بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں،دستاویزات کے مطابق کیپٹن صفدرنے موضع مال میں زمین مریم نواز کے نام سے خرید رکھی ہے،موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے کی زمین بھی مریم نواز کے نام پر خریدی گئی۔

نیب دستاویزات کے مطابق مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں، کیپٹن (ر) صفدرکے ذرائع آمدن سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں