ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی کی تقریب

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی )
ملک کے مایہ ناز بزنس کمیونٹی ریسورس پرسن حسن حیدر نے ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی کو تکنیکی مہارتوں میں زبردست اضافہ کے لئے لیکچر دیا. سسنئیر وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خرم اسلم بٹ نے اس اہم سیشن کو اٹینڈ کیا اور شرکاء نے ریسورس پرسن کو انہماک سے سنا.
بین الاقوامی پزیرائی کے حامل پروفیشنل ٹرینر نے سیالکوٹ کے صنعتکاروں و مینجمنٹ سے متعلقہ افراد کو بزریعہ ملٹی میڈیا بتایا کہ کس طرح کاروبار میں وسعت و جدت لانے اور ریجن کے ترقی یافتہ و تیزی سے ترقی کرتے ممالک سے مقابلہ کیلئے ہیومن سکلز و کارکردگی بڑھانے کیساتھ انڈسٹری کی استعداد کار میں تبدیلی کرتے ہوئے اکیسویں صدی میں داخل ہونا ہے.
حسن حیدر نے اپنے ڈیڑھ گھنٹہ کے لیکچر کے دوران کاروباری افراد کو اپنے جاری یا نئے پراجیکٹس میں خاطرخواہ بڑھوتری و زبردست پرافٹ بارے بزنس ٹپس بھی دیں اور مختلف انٹرنیشنل برینڈز کے عروج و زوال کی مثالیں اور انکی وجوہات بھی شئیر کیں جس کو شرکاء نے سراہا اور زبردست بزنس ٹپس و لیکچر پر ریسورس پرسن کو خراج تحسین پیش کیا.
لیکچر کے آختتام پر سنئیر نائب صدر چیمبر خرم اسلم بٹ نے ریسورس پرسن کو انکی بہترین خدمات پر چیمبر کی یادگاری شیلڈ سے نوازا.

اپنا تبصرہ بھیجیں