تحریک لبیک پاکستان سعودی عرب کی طرف سے الجبیل میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں محفل کا اہتمام

تحریک لبیک پاکستان سعودی عرب کی طرف سے الجبیل میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں محفل کا اہتمام جس میں منطقہ الجبیل کے کارکنوں کی شرکت
محفل کا آغازتلاوت قرآن مجید سے کیا گیا قاری گلزار احمد رضوی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی
محفل میں شرکاء نے واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مفصل روشنی ڈالی اور تحریک کا کام مزید تیز کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی
اور منطقہ الجبیل کے امیر جناب غلام حسین نے مزید زور دیا کہ کام زیادہ سے زیادہ کیا جائے اور ماہانہ میٹنگ کی جائے گی تاکہ تحریک لبیک پاکستان کو ایک بہترین تحریک بنایا جا سکے
اجلاس کی صدارت امیر الجبیل اور نائب امیر محمد حسین نے کی اور خصوصی شرکت سید علی مرتضیٰ شاہ بخاری الحسینی النعریہ سے اور الجبیل سے جناب یاسر سلطانی اور رانا صہیب اور دوسرے کارکنان کی شرکت محفل کا اہتمام رانا اعجاز احمد رضوی نے اپنی رہائش گاہ پر کیا شرکاء نے حکومت وقت کو باور کرایا گیا کہ 20 اپریل سے پہلے فرانس کے سفیر کو نکالو کیوں کہ آپ نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ جو معاہدہ کیا ھے اسے پورا کرو ورنہ ھم تیار ہیں
اور 8 مارچ کو جو پاکستان میں عورت مارچ کیا گیا اور فرانس کا جھنڈا لہرا کر بےغیرتی کی انتہا کر دی گئی یہ ملک اسلام کے نام پر بنایا گیا ہے اس میں اسلام کا ھی نفاذ ھو گا اور ھماری پارٹی کا منشور ھی ملک میں نظام مصطفیٰ ھے اور ان شاءاللہ اس مشن کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رھیں گے اور پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کا ھر میدان میں دفاع کریں گے محفل محفل کے آخر میں ھدیہ درود سلام کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کی سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں