قصور میں مین فیروز پور روڈ پر پڑول پمپ کی بدمعاشعی

قصور () نجی پٹرول پمپ مالک نے ذاتی مفاد کیلئے مین فیروز پور روڈ کو اکھاڑ بچھاڑ دیا۔ پٹرول پمپ کو مین فیروز پور روڈ سے ملانے کیلئے 100 فٹ سے زائد گرین بیلٹ توڑ کر درجنوں پودے اکھاڑکرغائب کردیئے۔ عوامی شکایت پر سب انجنیئر ہائی وے قصور نے پٹرول پمپ مالک و انتظامیہ کیخلاف تھانہ صدر پولیس کو درخواست دے دی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی او قصور اور ہائی وے اتھارٹی سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق مین فیروز پور روڈ پر ایوان شاہ جہان کے قریب واقع قصور فلنگ اسٹیشن ٹوٹل پارکو پٹرول پمپ کے مالک شیخ یاسر مجیدو عملہ نے اپنے پٹرول پمپ کو مین فیروز پور روڈ سے ملانے کیلئے رات کی تاریکی میں 100 فٹ سے زائد گرین بیلٹ کو توڑ کر درجنوں پودے اکھاڑکر غائب کر دیئے اور سڑک کو اکھاڑ بچھاڑ دیا۔ شہریوں نے اس اقدام پر سخت احتجاج کیا اور پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر سب انجنیئر ہائی وے محمد اسحاق وٹو نے تھانہ صدر قصور میں ملزمان کے خلاف کارروائی اور اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے۔جس میں قصور فلنگ سٹیشن کے مالک شیخ یاسر مجیداور عملہ سمیت سیلز آفیسر ٹوٹل پارکو سید حسام حیدر بخاری، ریجنل مینیجر سیلز ٹوٹل پارکو کے خلاف مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان نے فیرو ز پور روڈ، فٹ پاتھ، سڑک، گرین بیلٹ کو توڑا اور PHAکی طرف سے لگائے گئے سینکڑوں درخت او ر پودے بھی غیر قانونی طور پر اکھاڑ کر غائب کر دیئے ہیں۔ موقع پر پہنچے تو تمام عملہ سڑک توڑنے والی مشینری چھوڑ کر فرا رہوگئے۔ تھانہ صدر پولیس نے حسب ضابطہ کارروائی شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی او قصور اور ہائی وے اتھارٹی سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں