عوام پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں گی۔میاں امجد طفیل کا موقف

عوام پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں گی۔میاں امجد طفیل
کوٹرادھاکشن (تحصیل رپورٹر)عوام پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار میاں امجد طفیل نے مہر ساجد سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور پاکستان کو غیر ملکی مالیاتی اداروں کا مقروض بنا دیا،پوری قوم حکمرانوں کے سیاہ کارناموں سے تنگ آچکی ہے،عوام تحریک انصاف کو بد دعاٸیں دینے پر مجبور ہیں اس نازک موقع پر حکمران اقتدار بچانے کے لٸے ہاتھ پاٶں مار رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں