حریم شاہ کی سسکیوں کیساتھ رونے کی ویڈیو وائرل

کراچی (نمائندہ کراچی) ٹک ٹاک کی متنازعہ سٹار حریم شاہ کی سسکیاں لیتے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور یہ ویڈیو انہوں نے خود ہی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئرکی تاہم اس کے علاوہ کچھ نہیں بتایا ۔

مفتی عبدالقوی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر خبروں میں جگہ بنانیوالی حریم شاہ کو ویڈیو میں سرخ لباس میں ملبوس ایک فرش پر دیکھا جاسکتا ہے جس دوران وہ سسکیاں لے رہی ہیں، اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ان کے مداح دنگ رہ گئے ۔

ذرائع کا خیال ہے کہ دراصل یہ ویڈیو شوٹنگ کے دوران کا ایک کلپ ہے جس دوران وہ ایک جذباتی کردار نبھارہی ہیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل فروری میں ٹک ٹاک سٹار نے ویب سیریز ’راز‘ شروع کی تھی جو ان کے سفر کی داستان پر مبنی ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک عام سی لڑکی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی حریم شاہ کی حقیقی زندگی کی عکاس ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں