اداکارہ رمشا صلاح الدین کی شادی کی تقریبات شروع، تصاویر سامنے آگئیں

کراچی (نمائندہ کراچی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ رمشا صلاح الدین کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں اور اداکارہ نے اپنی مایوں اور مہندی کی تصاویر و وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
تصاویر میں اداکارہ کو ہیوی میک اپ لک جبکہ ا ن کے ہونے والے شوہر عمران کو سبز رنگ کے کرتا پاجامہ اور واسکٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مہندی کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں رمشا ملٹی کلرز کا لہنگا زیب تن کیے ہوئے ہیں جب کہ ان کے منگیتر عمران کو سفید رنگ کے کرتا پاجامہ اور اورنج واسکٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں