لاہور میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح

(نمائندہ لاہور)پی ایچ اے کا شہر لاہور میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے لبرٹی میں ( سائیکل کارٹ ) پرشہریوں میں پودے تقسیم کرکے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرز ہارٹیکلچر سمیت دیگر پی ایچ اے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مندرجہ زیل اعلامیہ جاری کیا گیا .

شہری بہار شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی

زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہماری اور آنے والی نسلوں کی بقاء کی ضامن ہے۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی

فضائی آلودگی کو کم کرنے اور شہری کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے ہر شہری ایک درخت لگا کر اپنا کردا ر ادا کرے۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمدقریشی

پی ایچ اے بہار شجرکاری مہم میں دولاکھ 30 ہزار پودے لگائے گا۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی

پی ایچ اے شہر کے مختلف علاقوں میں سائیکل کارٹس کے ذریعے 50 ہزار پودے شہریوں میں تقسیم کریگا۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی

پی ایچ اے بہار شجرکاری میں ایک لاکھ 80 ہزار پودوں اور درختوں کی شجرکاری کریگا۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی

پی ایچ اے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں میں ہزار سے زائد پودے فراہم کریگا۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی

نادیہ طفیل
ترجمان پی ایچ اے لاہور

اپنا تبصرہ بھیجیں