کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر فیس ماسک ٹریفک سٹاف کے یونیفارم کا حصہ قرار۔آصف صدیق

گوجرانوالہ (نمائندہ ڈی-ایم-ایچ ) چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف صدیق نے بتایا کہ آ ئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر فیس ماسک کو یونیفارم کا حصہ قراردیا گیا ہے اس لئے ٹریفک سٹاف کو اس امر کی تاکید کی گئی ہے کہ وہ گورنمنٹ کی طرف سے جاری شدہ کورونا ایس او پی پر سختی سے عمل کریں۔سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ سڑک پر ٹریفک کے بہائو کو بہترین رکھنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک سٹاف کا سامنا ہر طرح کے لوگوں سے ہوتاہے اس لئے ان کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ تمام افراد سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیںتاکہ اپنے آپ او رلوگوںکو اس وباء سے محفوظ رکھ سکیں۔اس کے علاوہ سی ٹی او نے ٹریفک دفاترخاص طور پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کوروناایس او پی پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو ہدایات جاری کیںتاکہ عوام الناس اور ٹریفک سٹاف کے درمیان مناسب فاصلہ کو برقرار رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں