حافظ آباد سےگینگ کا سربراہ گرفتار

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پولیس ترجمان علی حسنین کے مطابق 3 رکنی بین الاضلاعی عمران عرف مانی مویشی چور گینگ گرفتار،گرفتار گینگ حافظ آباد پولیس کو 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، گرفتار گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کے7 مویشی برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سکھیکی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 رکنی بین الاضلاعی عمران عرف مانی مویشی چور گینگ کے3 کارندے گرفتار کر لئے۔گرفتار گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کے 7 مویشی برآمدکر لئے گئے۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عمران عرف مانی، عرفان اور محسن شامل ہیں۔تھانہ سکھیکی پولیس نے گینگ سے مویشی چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا۔ایس ایچ او سرفراز انجم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا گرفتار ملزمان حافظ آباد پولیس کو 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش دوسرے اضلاع میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں