حافظ آباد میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی

حافظ آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )حافظ آباد گوجرانوالہ روڈ سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی محض رسمی نکلی ، معاملات جوں کے توں ، پیدل گزرنا بھی محال ،عوام کا پارہ 100پلس سے بڑھ گیا ،تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی مصروف ترین شارع عام گوجرانوالہ روڈ جنرل بس اسٹینڈ سے ریلوے پھاٹک جہاں سے ریل بازار ، علی پور روڈ ، جلالپور روڈ، کسوکی روڈ اور DHQ ہسپتال کی طرف جانے والے راستے نکلتے ہیں پیدل گزرنا بھی محال ہے ۔ ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کی وجہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونا معمول بن چکا ہے ۔ گزشتہ روز انتظامیہ حافظ آباد جس میں میونسپل کارپوریشن حافظ آباد اور ٹریفک پولیس حافظ آباد نے کاروائی کرنے کاعندیہ دیا تھا جس سے شہریوں کو امید دلائی گئی کہ شہر سے ٹریفک کا مسلئہ حل ہو گا ۔تاہم ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کے آغاز سے چند لمحوں بعد ہی کاروائی محض رسمی ثابت ہوئی ۔ دوکانداروں ،تاجروں اور عارضی رکشہ اسٹینڈ کے نام پرجگا لینے والوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک ملازمین کی ہم باقاعدہ ماہانہ اور روزانہ کی بنیاد پر خدمت کرتے ہیں ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ملازمین کی ان بھتہ وصولی سے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی سے عوام زہنی ازیت کا شکار ہو چکے ہیں ۔ بے ہنگم ٹریفک سے اکثر 1122 اور دیگر سریس مریضوں کو فسٹ ایڈ کے لیے لے جانی والی ایمولینسسز ٹریفک میں پھنس جانے سے مریض ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ نہیں پاتے اور وہ راستہ میں ہی ایکسپائر ہو جاتے ہیں ۔درد دل رکھنے والوں کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ کب تک ایسا چلتا رہے گا، کب تک مریض بغیر طبی امداد کے ایکسپائر ہوتے رہیں گے اور ہمارے ضمیر اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے روز قیامت کو اللہ کے حضور جواب دینے کے لئے کب جاگیں گے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں