افغان عمل سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس (آج)ماسکو میں ہوگا ، پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا ؟جانئے

اسلام آباد ()روس کے شہر ماسکو میں افغان عمل سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس (آج)جمعرات کو ہورہا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی محمد صادق کرینگے، افغانستان کے لئے چین کے خصوصی رنمائندے اور قطری وزارت خارجہ کے نمائندے ماجد قحطانی بھی شریک ہونگے۔

طالبان قطر دفتر کے سربراہ ملا برادر کی قیادت میں طالبان کا 10 رکنی وفد اور افغان حکومت کا 12 رکنی وفد بھی مشاورتی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے ماسکو پہنچ گیا ہے، افغان وفد کی قیادت مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کر رہے ہیں، سابق صدر حامد کرزئی بھی وفد میں شامل ہیں، حزب اسلامی کے رہنما غیرت بھیر کے مطابق حزب کے سربراہ گلبدین حکمتیار کی قیادت میں تین رکنی وفد بھی روس کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کررہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاروف افتتاحی اجلاس سے خطاب کرینگے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلان جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں