نیورسٹی آف ہیلتھ سائنس احساس سکالرشپ کیلئے درخواستی کی تاریح۔

یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز کے طلبہ سے احساس سکالر شپ کیلئے درخواستیں طلب

لاہور سے (میاں عامر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے اپنے طلبہ سے احساس سکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق چار اور پانچ سالہ ڈگری پروگرام میں گزشتہ سال داخل ہونے والے طلبہ سکالر شپ کیلئے اہل ہوں گے۔اس حوالے سے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس،بی ایس سی کے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔50فیصد سکالر شپ خواتیں اور 2فیصد سپیشل طلبہ کیلئے مخصوص کیے گئے  ہیں۔ وظائف نادار طلبہ کومیرٹ پر دیے جائیں گے۔اہل طلبہ 30مارچ تک www.ehsaas.hec.gov.pkپر آن لائن درخواست دیں۔آن لائن درخواست کی کاپی 9اپریل تک رجسٹرار آفس میں جمع کرانا لازمی ہوگا۔کوئی دوسرا وظیفہ لینے والے طلبہ اس سکالرشپ کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔ترجمان کے مطابق سکالر شپ ڈگری پروگرام مکمل ہونے تک ملتا رہے گا۔سکالر شپ پروگرام کیلئے یو ایچ ایس پلاننگ آفیسر عادل نعیم کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں