اگر پتہ چلا کہ بیٹی کا بوائے فرینڈ ہے تو اس کا منہ توڑ دوں گا : شاہ رخ خان

مبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں پتہ چلا کہ ان کی بیٹی سہانا خان کا کوئی بوائے فرینڈ ہے تو وہ اس کا منہ توڑ دیں گے، مجھے معاشرے کا پتہ ہے تو میں اپنی بیٹی کا خیال رکھتا ہوں، وہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ ٹی وی پروگرام میں شریک تھے ۔

کرن جوہر نے سوال پوچھا ’’آپ کے خیال میں عالیہ بھٹ کو کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیے‘‘؟ جس کے جواب میں کنگ خان نے کہا ’’ ہر ایک نوجوان کے ساتھ، کیوں کہ میں جس سے بھی ملتا ہوں تو مجھے یہی سننے کو ملتا ’’عالیہ آج کل اس کو ڈیٹ کررہی ہیں‘‘ لیکن مجھے کبھی ان سے پوچھنے کا اتفاق نہیں ہوا حالانکہ عالیہ میرے لیے بچوں کی طرح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں