دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ ، پی سی بی نے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(نمائندہ لاہور)دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی سکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ سے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی وائیٹ بال سکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، اس ٹیسٹنگ میں صرف ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔باقی تمام افراد جن کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے۔قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

جس کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کا اب دوبارہ جمعرات کو اس کی رہائشگاہ پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔اگر اس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں