پشاور زلمی کی جانب سے اسلام آباد میں ایم جی زلمی کیمپ کے فائنل راؤنڈ کا انعقاد

اسلام آباد(نمائندہ اسلام آباد ) ایم جی زلمی کیمپ کے فائنل راؤنڈ میں کوچ ڈیرن سیمی ، مینٹور ہاشم آملہ، کوچ محمد اکرم ، کپتان وہاب ریاض اورکامران اکمل کے نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس دیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی اور جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ نے بدھ کو اسلام آباد میں ایم جی زلمی کیمپ کے شارٹ لسٹ کرکٹرز سے ملاقات کی۔،ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی نے ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم ، کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل اور عمید آصف کے ساتھ مل کر فائنل راؤنڈ میں نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ساتھ انہیں کوچنگ ٹپس بھی فراہم کیں۔
اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور زلمی نے ایم جی زلمی کیمپ کے زریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا جو پروگرام آغاز کیا ہے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ۔شارٹ لسٹ کرکٹرز کے ساتھ سیشن کرکے مزا آیا ۔

ہاشم آملہ نے کہا وہ اپنا دورہ پاکستان انجوائے کررہے ہیں اور ایم جی زلمی کیمپ کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز اور کوچنگ سے انہیں بھی نیا ٹیلنٹ دیکھنے کا موقع ملا ۔ امید ہے اس پروگرام سے مستقبل میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا ۔

کورونا وائرس میں لاک ڈاون کے دوران پشاور زلمی نے ڈیجیٹل پروگرام کے زریعے ملک بھر سے موصول ویڈیوز کے بعد ملک کے دس سے زائد شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ اور کوچنگ پروگرام منعقد کیا تھا۔ اس پروگرام کے چالیس شارٹ لسٹ کرکٹرز نے بدھ کو اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ لیجنڈ ہاشم آملہ ، ڈیرن سیمی، محمد اکرم، وہاب ریاض اور کامران اکمل اور عمیدآصف سے ملاقات اور کوچنگ ٹپس حاصل کیں ۔کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاون کے دوران پشاور زلمی نے #MGZalmiCamp کی ڈیجیٹل مہم کے زریعے نوجوان کرکٹرز کو ویڈیوز اپ لوڈ کرکے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا تھا ۔ موصول ہونیوالی ہزاروں ویڈٰیوز میں سے زلمی کرکٹ تھنک ٹینک نے شارٹ لسٹ کرنے کے بعد کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت پشاور، جمرود، سوات، لاہور، صوابی وزیرستان باڑہ کوئٹہ، خضدار گوادر اور تربت میں کرکٹ ٹرائلز منعقد کیے اور چالیس شارٹ لسٹ کرکٹرز کو فائنل راؤنڈ میں مدعو کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں