ین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی ایوارڈ تقریب

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کے ایوارڈ یافتہ قومی چیمپئن اشفاق نذر نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں تیزی سے بدلتی موسمیاتی تبدیلی انسانوں سمیت تمام جانداروں کیلئے خطرناک ہے ماحول میں سموگ،فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے ہمیں چاہیے آج 23 مارچ یوم پاکستان کے دن عہد کریں کہ اپنے حصے کے درخت ضرور لگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور توانا ماحول دے سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میجر(ر) محمد ادریس،پولیس افسران ملک ندیم منور،میاں عبدالرزاق،محمود بٹ،ودیگر کے ہمراہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں روز ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے جاری وزیراعظم کی صاف ستھرا سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے دوران درخت لگانے کے موقع پر کیا۔محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان ہمیں عہد کرنے کا درس دیتا ہے کہ قیام پاکستان کے دوران ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی تھیں ہم سب کا فرض ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی،خوشحالی اور آبیاری کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو صاف ستھرا سرسبز اور خوبصورت بنانے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں