یوم پاکستان کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پرچم کشائی کی ایک پروقار اور سادہ تقریب

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یوم پاکستان کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں پرچم کشائی کی ایک پروقار اور سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ فلائٹ لیفٹیننٹ ر طاہر فاروق نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر محمد نواز, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل, , سی او ایم سی ایس فیصل شہزاد,ڈی او ایمرجینسی نوید اقبال اور وائس چئیرمین ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ, سپرنٹنڈنٹ اسد گھمن, نثار احمد سمیت ریسکیو وارڈنز نے تقریب میں شرکت کی. پرچم کشائی اور قومی ترانہ کے بعد ملک وقوم کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں